دعوتِ اسلامی سویڈن کے زیرِاہتمام’’ہم نے کربلا سے کیا سیکھا‘‘کے عنوان سے خصوصی سیمینار

0

مولانا سید رضا عطاری نے کربلا سے حاصل ہونیوالے سبق اور اس کے فلسفہ پر روشنی ڈالی

سیمینار میں کاروباری،تعلیمی،سرکاری،سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

مالمو(بیورو چیف یورپ)عاشقان رسول ﷺکی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سویڈن کے شہرمالمو میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار”ہم نے کربلا سے کیا سیکھا” کے عنوان کے ساتھ اہتمام کیا گیا، تقریب کاآغاز حماد عارف نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا جبکہ ارمان رضا نے منقبتِ اہل بیت پیش کی۔

سیمینار میں دعوت اسلامی کے یورپی یونین ریجن کے سربراہ مولانا سید رضا عطاری نے خصوصی خطاب فرماتے ہوئے کربلا سے حاصل ہونے والے سبق اور اس کے فلسفہ پر روشنی ڈالی جبکہ شرکاء کو امام حسین اور کربلا والوں کے نقش قدم پر چلنے کی سوچ دی۔

سیمینار میں کاروباری، تعلیمی، سرکاری ، سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد جن میں گیارہویں شریف سویڈن کے منتظمین راجہ عاطف شہزاد اور راجہ زعفران جبکہ پارٹیت نیانس کے نامزد کردہ پارلیمانی امیدوار زبیر حسین نے خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کے انعقاد میں محمد رضوان حسین صدر دعوت اسلامی مالمو ، محمد ارشدصدر سویڈن و ڈنمارک ، محمد علی، محمد آصف، فیصل نصیر ، حاجی ارشاد نے بھرپور کردار ادا کیا۔

میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے گیارہویں شریف سویڈن کے منتظم راجہ عاطف شہزاد کا کہنا تھا کہ مالمو شہر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے دینی جذبے کی مثال کہیں نہیں ملتی ہم چاہے کسی بھی مذہبی ادارے سے تعلق رکھتےہوں دینی تقریبات میں شرکت کے لیے ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوتے ہیں اور انشاللہ یہ جذبہ ایمانی اورحب الوطنی جاری و ساری رہے گا۔

دعوتِ اسلامی مالمو کے صدر محمد رضوان حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے مرکز میں بچوں کو دینی تعلیم کے علاوہ خواتین کے لیے مذہبی محافل کا انعقاد اور باجماعت نمازوں کا سلسلہ جاری ہے اور انشاللہ کمیونٹی کا تعاون رہا تو ہم مزید وسیع پیمانے پر مذہبی خدمات انجام دیں گے۔

پارٹیت نیانس کے پارلیمانی امیدوار زبیر حسین کا کہنا تھا کہ مذہبی اداروں کے باہمی اتحاد ہی سے سویڈن اور یورپ بھر میں اسلاموفوبیا کی روک تھام ممکن بنائی جاسکتی ہے ، دعوتِ اسلامی سویڈن ایک منظم طریقے سے مذہبی خدمات انجام دے رہی ہے جوکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک صدقہ جاریہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر الصلوٰۃ و سلام کا نظرانہ پیش کیا گیا اور شرکاء کے لئے لنگرِ حسینی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی یورپی یونین ریجن کے سربراہ مولانا اسید رضا عطاری کا یورپ کا تنظیمی دورہ جاری ہے وہ اسپین، ، فرانس، آسٹریا، جرمنی، ناروے سے ہوتے سویڈن پہنچے اور اب ڈنمارک کے بعد مزید دیگر ملکوں میں محرم الحرام کی تقریبات سے خطاب فرمائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!