پیرس (عاکف غنی)سفیر پاکستان فرانس امجد عزیز قاضی صاحب سے ’’بزمِ اہلِ سخن پیرس‘‘ کے عہدیداران نے سفارت خانہ پاکستان پیرس میں ملاقات کی۔ جس میں اردو زبان و ادب کی ترویج اور، ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی نے ’’ بزمِ اہلِ سخن پیرس ‘‘ کی ادبی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات میں سرپرست اعلیٰ شیخ نعمت اللہ صدر خواتین ونگ نبیلہ آرزو، صدر عاکف غنی سینئر نائب صدر آصف جاوید عاصی اور جنرل سیکرٹری ایاز محمود ایاز نے شرکت کی۔