سٹاک ہوم(رپورٹ:عارف کسانہ)سویڈن کے انتخابات کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔ ان انتخابات میں بہت سے پاکستانی نژاد حصہ لے رہے تھے اور وہ پارلیمنٹ، ریجن اور کمیون یا میونسپل کونسل میں امیدوار تھے۔
پاکستانی پس منظر کے حامل سوشل ڈیموکریٹس، ماڈریٹ پارٹی، گرین پارٹی، سینٹر پارٹی، لیفٹ پارٹی اور کرسچین ڈیموکریٹ کی جانب سے انتخابی دوڑ میں شامل تھے۔ کوئی بھی پاکستانی پارلیمنٹ یا ریجنل کونسل کے انتخابات میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
البتہ دو امیدوار کمیون کے انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دونوں کا تعلق سوشل ڈیموکریٹس پارٹی سے ہے اور دونوں سٹاک ہوم ریجن سے تعلق رکھتے ہیں۔ پہلے نومنتخب شفقت کھٹانہ ہیں جو بوتشرکا کمیون سے منتخب ہوئے ہیں۔
دوسری کامیابی سارہ کوکا سلام کو ملی ہے جو سولنا کمیون سے منتخب ہوئی ہیں۔ سارہ سلام اپنی کمیون میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی سربراہ ہیں اور اگر وہاں ان کی جماعت حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تو وہ پہلی پاکستانی نژاد ہونگی جو سویڈن میزن مئیر کے عہدے کے لئے منتخب ہوں گی۔