دیکھتی آنکھوں پڑھتی زبان کو سدرہ بھٹی کا سلام عرض ہے امید کرتی ہوں آپ سب ٹھیک ہوں گے رب کائنات سے دعا ہے کہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔آمین،ثم آمین۔جزاک اللہ سب آرٹیکل کو پڑھ رہے ہیں اور بہت اچھا فیڈ بیک دیتے ہیں جس سے مزید لکھنے اور اپنی بات آپ سب تک پہنچانے کو دل چاہتا ہے،آئیے آج بات کرتے ہیں قیامت کی۔
جیسے کہ آپ سب نے بڑے لوگوں کو یہ کہتے سنا ہو گا کہ قیامت آنے والی ہے اور یہ حق بھی ہے کہ بہت سی قیامت کی نشانیاں واضع ہو رہی ہیں حدیث ترمذی ہے وقت میں برکت نہ ہو گی یہاں تک کہ سال کی مثال مہینے اور مہینے کی مثال ہفتے اور ہفتے کی مثال دن کے اور دن ایسے ہو جائے گا جیسے کسی چیز کو آگ لگائی اور جلد بھڑک کر ختم ہو گئی یعنی بہت جلدی جلدی وقت گزرے گا،آپ سب مجھ سے اتفاق کریں گے کہ کیسے وقت تیزی سے گزر رہا ہے،صبح ہوتی پھر شام اسی طرح ہفتے،مہینے اور سال گزرتے جا رہے ہیں لیکن کیا ہم اس وقت کو صحیح استعمال کر رہے ہیں کیا ہم تیار ہیں؟ روز محشر کے لئے،اعمال نامے کیلئے؟
آج رات جب آپ بستر پر جائیں تو ضرور اپنا محاسبہ کیجئے گا اور اپنے آپ سے یہ سوال کیجئے گا کیا مجھے اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اگر آپ کا ضمیر آپ کو جھنجھوڑے اور آپ کو اندر سے آواز آئے تو برائے مہربانی خدارا اس وقت کو بہتر استعمال کرتے ہوئے پانچ وقت کی نماز،قرآن پاک اور دیگر نیک کام کرنے کی عادت بنا لیں پہلے آپ کے ساتھ کسی نے برا کیا ہو لیکن صرف اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اگر آج ہم کسی کی غلطیاں معاف کریں گے روز محشر خدا تعالیٰ کی ذات ہمارے گناہوں پہ پردہ ڈالے آ مین۔
اپنے اندر سے میں’’ایگو‘‘ کو ختم کر دیں میں جانتی ہوں یہ کہنا آسان ہے کرنا مشکل ہے لیکن اگر آہستہ آہستہ عاجزی اور انکساری کو اپنا لیجئے تو انشااللہ ہم اللہ اور اس کے حبیب کے آگے سرخرو ہوں گے۔اس دعا کے ساتھ اللہ مجھے اور آپ کو نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں پکڑائے اور ہمیں نیکو کار میں شامل کر لے ۔آمین،ثم آمین۔
دعائوں کی طلبگار
سدرہ بھٹی(لندن)