پی آئی اے کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض سے ملتان اور کراچی کیلئے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز

ریاض(وقار نسیم وامق)پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض سے ملتان اور کراچی کے لئے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاک میڈیا فورم کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے ریاض کے سیلز منیجر شیخ ارشد کا کہنا تھا کہ مسافروں کے دیرینہ مطالبے پر ہفتہ وار ریاض سے ملتان پرواز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جو ہر سوموار کو روانہ ہوا کرے گی اور اسی کے ساتھ کراچی کے مسافروں کے لئے بھی ہفتہ وار پرواز کا آغاز کیا گیا ہے جو ہر جمعے کو ریاض سے کراچی روانہ ہوگی۔

پی آئی اے سعودی دارالحکومت ریاض
Comments (0)
Add Comment