برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم ہیڈ آف سیفٹی کیپٹن میلکم رسبی کی سربراہی میں کراچی پہنچی ہے جہاں انہوں نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی سی اے اے ٹیم 18 فروری تک پاکستان کی سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔

برطانوی سیفٹی ٹیم نے پاکستان کی سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ ڈائریکٹوریٹ سے آڈٹ شروع کیا ہے، برطانوی سیفٹی ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مکمل آڈٹ کرے گی۔ذرائع کے مطابق یو کے سیفٹی ٹیم سی اے اے کے فلائٹ اسٹینڈرڈ، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم اور ائیر وردینس کا آڈٹ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے آڈٹ کے بعد برطانوی سیفٹی ٹیم پی آئی اے کا بھی آڈٹ کرے گی، آڈٹ میں کامیابی کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ برطانیہ اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر جولائی 2020 سے پابندی عائد ہے۔

britishPIA flightPIA LondonPIA UK
Comments (0)
Add Comment