چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 5روزہ تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچ گئے

کوپن ہیگن ائیرپورٹ پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا گیا

کوپن ہیگن (نمائندہ خصوصی) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 5 روزہ تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچ گئے۔

صدر منہاج یورپین کونسل بلال اپل صا، منہاج یورپین کونسل زون ون کے صدر بابر شفیع شیخ، تحریک منہاج القرآن ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور احمد اور جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور منہاج ویمن لیگ کی جانب سے کوپن ہیگن ائیرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورۂ ڈنمارک کا مقصد کوپن ہیگن کے نواحی علاقہ "Amager” میں منہاج اسلامک سینٹر کے نئے مرکز کا افتتاح، کارکنان کے ساتھ تربیتی نشست، معراج النبیﷺ کانفرنس سے خصوصی خطاب کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے لکھے عرفان القرآن کے ڈینش زبان میں کئے گئے ترجمہ کی افتتاحی تقریب میں بھی بطور مہمانِ خصوصی شرکت ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 18 فروری بروز ہفتہ ناروے کیلئے روانہ ہوں گے۔

denmarkdr hassan mohidin qadriminhaj ul quran internationalڈاکٹر حسن محی الدین قادری
Comments (0)
Add Comment