لاہور میں’’ کتاب بینی کے رجحان میں کمی کے اسباب اور حل‘‘کے حوالے سے مذاکرے کا انعقاد

بچوں کو سوشل میڈیا سے دور کرنا اور کتاب بینی کی طرف راغب کرنا اساتذہ اور والدین کیلئے بھی ضروری ہے،مقررین

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور انٹرنیشنل بک فیئر اور کتاب کلب کے زیر اہتمام” کتاب بینی کے رجحان میں کمی کے اسباب اور حل” کے حوالے سے مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف سیرت سکالر ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے کی۔

مذاکرے میں ڈاکٹر سعدیہ بشیر،معروف تربیت کار سید اعجاز بخاری،کالم نگار محقق نقاد ادیب سید عارف نوناری، میاں بابر حمید پبلشر اور ڈاکٹر ماریہ امین نے اظہار خیال کیا۔

مقررین نے کہا کہ کتاب بینی کے رجحان میں کمی کو بہتر کرنے کے لیے معاشرہ کو کردار ادا کرنا ہو گا اور حکومت کو پبلشر ز کے مسائل پر توجہ دینی ہو گی تاکہ کتابوں کی اشاعت میں اضافہ ہو ۔

اساتذہ اور والدین کو بچوں سے سوشل میڈیا سے دور کرنا اور کتاب بینی کی طرف راغب کرنا بھی ضروری ہے، مذاکرے کا مقصد کتاب بینی کے حوالے سے گفتگو اور آزاد خیال کرنا تھا ۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نظامت کے فرائض سید شہزاد روشن گیلانی نے ادا کیا کیے۔

مقررین نے کتب بینی کا رجحان کم ہونے کے نکات پر بات چیت کی ،تقریب میں شرکاء کی بات چیت کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔

کتاب بینیمذاکرے کا انعقاد
Comments (0)
Add Comment