پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) سے منسلک پاکستان آئی ٹی فیلڈ کی چوبیس کمپنیوں کے وفد کادورہ سویڈن

سفیرپاکستان ڈاکٹر ظہور احمد کی جانب سے وفد کے اعزاز میں سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں ظہرانے کا اہتمام

سٹاک ہوم(انصر اقبال بسرا)پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) سے منسلک پاکستان آئی ٹی فیلڈ کی چوبیس کمپنیوں کے وفد نے سویڈن کا دورہ کیا ،دورہ کا اہتمام پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) نے سفارتخانہ پاکستان سویڈن کے تعاون سے کیا ۔

وفد میں مصنوعی ذہانت (AI) انٹرنیٹ آف تھنگز (IOT)،بلاک چین،سائبر سکیورٹی ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فنٹیچ میتھورس کی کمپنیاں شامل تھیں۔

پاکستانی آئی ٹی وفد کا مقصد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدی صلاحیت کو اجاگر کرنا تھا، آئی ٹی وفد نے سٹاک ہوم میں متعدد ٹیکنالوجی سنٹرز کا دورہ کیا جس میں ایپی سینٹر (Epicentre) سٹاک ہوم،سویڈن سائنس انکیوبیشن پارک،اگنائٹ سویڈن ،بزنس سویڈن،سویڈسافٹ اور اریاچیکا شامل تھیں۔

وفد نے سویڈن میں مقیم پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز سے بھی ملاقات کی ،سویڈن میں تعینات پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں وفد کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا اس موقع پر تجارت اور سرمایہ کاری کے قونصلر غلام مصطفی نے آئی سی ٹی (ICT) سیکٹر کے بارے میں پریزنٹیشن دی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر روشنی ڈالی۔

دورے کا مقصد وفد کو سویڈن کے ٹیک سیکٹر کے کلچرل ضروریات کا جائزہ فراہم کرنا،سویڈن میں پاکستان کی ٹیکنالوجی کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بی ٹو بی کو فروغ دینا تھا۔

IT Delegation pak sweden
Comments (0)
Add Comment