صدرپاک یونائیٹڈ فیڈریشن اٹلی شمریز گوندل کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے11000یوروکی امداد

رقم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی گئی

روم(رپورٹ:انصراقبال بسرا)شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد، تعاون اور خدمات کے لیے پاک یونائیٹڈ فیڈریشن اٹلی کے صدر شمریز گوندل نے اپنی ایگزیکٹو کے ہمراہ 11000یوروکی رقم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی۔

اعجاز یوسف اعوانMQIنارتھ منہاج القرآن اٹلی کے جنرل سیکرٹری سید غلام مصطفیٰ مشہدی نے ٹرانسفر کا لیٹر وصول کیا۔

اس موقع پر بشیر بوسال، سید سجاد شاہ بخاری، تجمل کھٹانہ،مناف ، یاسر ٹوپہ،زاہدحسین،چوہدری نواب چنڈیالہ ، رانافضل،عثمان زیب، علامہ زبارت حسین سلطانی، ڈاکٹر فخر بھی موجود تھے۔

سید غلام مصطفیٰ مشہدی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن نارتھ اٹلی نے پاک یونائیٹڈ فیڈریشن اٹلی کے شام کے زلزلہ زدگان کے لئے تعاون اور خدمت کو خصوصی طور پر سراہا اور خصوصی دعا فرمائی۔

Pak United Federation of Italyپاک یونائیٹڈ فیڈریشن اٹلی
Comments (0)
Add Comment