لندن(سدرہ بھٹی)منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کی جانب سے لندن سنٹر میں سالانہ اوپن کمیونٹی افطار کا اہتمام کیاگیا۔
افطار میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم سب آپس میں اتفاق و اتحاد کے ساتھ رہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہنمائی میں نوجوان نسل اور قوم کے ہر فرد کو امن پسندی کی تعلیم دینے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فروغ علم، امن عالم کیلئے خدمات قابل تقلید ہیں۔
افطار ڈنر میں ممبر پارلیمنٹ سر سٹیفن ٹمز، لندن اسمبلی کے ممبر امیش دیسائی، سوک ایمبیسیڈر ونسٹن وان، کونسلر اینڈ کیبنٹ ممبر شعبان محمود،کونسلر اینڈ کیبنٹ ممبر ذوالفقار علی، کونسلر روہت داس گپتا،کونسلر دینا حسین،کونسلر انعام الاسلام، تھورک سے کونسلر اور کابینہ کے رکن قیصر عباس،نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ شگفتہ نسرین ، والتھم فاریسٹ کے سابق میئر لیاقت علی ، چیئرمین برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر شوکت علی،قائمقام صدرپیپلز پارٹی یوکے و یورپ ابرارمیر،مسٹر راوت،صحافی سدرہ بھٹی سمیت کمیونٹی رہنماؤں، بشمول نیوہم انسپکٹر آف پولیس شہید خان نے اپنے افسران کے ساتھ شرکت کی۔
ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر شرکا نے منہاج القرآن کو خراج تحسین پیش کیا اور شگفتہ نسرین کا بھی شکریہ ادا کیا۔