قرآن پاک کو سمجھ کر اور اس پر عمل کر کے ہی ہم نجات پا سکتے ہیں،مولانا طاہر یسین
ڈریسڈن(رپورٹ:مطیع اللہ)جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ڈریسڈن و قریب وجوار کے کمیونٹی کے اعزاز میں رمضان المبارک کے موقع پر درس قرآن کا اہتمام کیا، جس میں پاکستان کمیونٹیز نے بھر پور حصہ لیا ۔
پاکستانی کمیونٹی ڈریسڈن کے زیر اہتمام منعقدہ درس قرآن زیر صدرات لیبزک شہر کے بلال مسجد کے سابق امام مسجد مولانا طاہر یسین اور ڈریسڈن کےمعروف سیاسی و سماجی کارکن رانا ثاقب خالدکی زیر صدارت منعقدہ افطار ڈنر و درس قرآ ن کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سےکیا ،تلاوت قرآن کے بعد تقریب کے میزبان راناثاقب خالد نے حضورؐ پر اجتماعی درود شریف بھیجا اس موقع پر مختلف نوجوانوں نے نعت خوانی کرتے ہوئے محفل کو رونق بخشی ۔
بلال مسجدلیبزک کے سابق خطیب مولا نا طاہر یسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک رمضان اپنی تمام وسعتوں برکتوں کے ساتھ آخری عشرے میں داخل ہوگیا ہے اور یہ آخری عشرہ انتہائی اہم ہے دو پہلو سے کہ ایک اس عشرے کی رات شب قدر کے نام سے منسوب ہے کہ جس میں نزول قرآن ہوا جو کہ تمام بشر نوع کے لئے مجسم ہدایت ہے اور دوسرا اسی عشرےمیں امیر المؤمنین حضرت علیؓ کی شہادت ہوئی۔
رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث ہے کہ میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ایک قرآن دوسرا اُسوحسنہ حدیث اگر تم فلاح و ہدایت چاہتے ہو تو ان دونوں کو اپنے سے جدا نہ کرنا ان سے تمسک کرنا۔
یہ آخری عشرہ ایک عظیم فرصت ہے کہ جس میں ہم قرآن جیسی کتاب ہدایت سے قریب ہوسکتے ہیں اور ہدایت کا راستہ یعنی صراط مستقیم کو پا سکتے جس کی قرآن ہمیں تعلیم دے رہا ہےاور جو ایک انسان کا اصل ہدف ہے کہ اس قرآن کو سمجھ کر اس پر عمل کر کے ہی ہم نجات پا سکتے ہیں اور وہ بیداری پیدا کرسکتے ہیں کہ جس کا یہ قرآن ہم سے تقاضہ کرتا ہے اور اسی قرآن کو سمجھ کر اس پر عمل کر کے ہی امت مسلمہ موجودہ مشکلات سے نکل سکتی ہے کہ قرآن و حدیث کی تعلیمات میں ہی مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل موجود ہے۔
مولانا ڈاکٹر طاہر یاسین نے درس قرآن دیتے ہوئےکہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ایام اور شب قدر کی اہمیت ،رمضان المبارک کا مہینہ مغفرت کا مہینہ، اور قیام الیل کے حوالے سے قرآن پاک کی آیات کی روشنی میں نوجوانوں سے خطاب کیا۔
افطار ڈنر کے منتظمین نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا، افطار پارٹی میں جرمنی کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔