یورپ بھر کی طرح سویڈن میں بھی عیدالفطر انتہائی جوش و جذبے سے منائی گئی

سٹاک ہوم (انصر اقبال بسرا) یورپ بھر کی طرح آج سویڈن میں بھی نماز عیدالفطر کے پر رونق اجتماعات ہوئے سٹاک ہوم میں پاکستان کمیونٹی کا مرکزی اجتماع منہاج کلچرل سنٹر فتیا میں ہوا جہاں فرزندان اسلام نے نماز عید الفطر ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں عیدالفطر انتہائی جوش و جذبے سے منائی گئی ، سٹاک ہوم میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کی طرف سے عید الفطر کی چار جماعتیں ہوئی جس میں مردوخواتین نے بھر پور شرکت کی ۔

ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے نمازیوں کو جلیبیوں، بچوں کے لیے چاکلیٹ وغیرہ سے محظوظ کیا گیا ، لوگوں نے اس پرمسرت موقع پر ایک دوسرے کو گلے لگ کر عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عالم عباسی نے عید الفطر کی اہمیت اور صدقتہ الفطر کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی انکا مزید کہنا تھا صدقتہ الفطر واجب ہے اس کا ادا کرنا ضروری ہے ، فطرانہ ہر مسلمان؛ مرد،عورت، چھوٹے بڑے صاحب استطاعت پر واجب ہے ۔

فطرانہ ماہ رمضان کے روزوں میں سرزد ہونے والی کوتاہیوں کا کفارہ ہے،غریبوں کی مدد اور دلجوئی کیلئے اور ان کو عید کے روز بھوک مٹانے کے لیے کسی کے در و دروازے پر کھڑے ہونے سے بچاناہے،تاکہ امیر و غریب اہل اسلام سب عید کی خوشیوں میں یکساں شریک ہوجائیں اور روزی کی فکر کسی غریب سے اس کی خوشی چھین نہ لے ۔

نماز عید کے اختتام پر امت مسلمہ کی سربلندی اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

eid ul firt sweden
Comments (0)
Add Comment