انجینئرعبدالواہب مرزا کے سسر الحاج امتیاز احمد بٹ حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے

مرحوم سیالکوٹ کے ممتاز صحافی و سماجی رہنما عبدالشکور مرزا کے سمدھی تھے

مرحوم کی تدفین مرکزی قبرستان نزد چوک شہیداں چونڈہ میں کی گئی

نماز جنازہ میں مرحوم کےعزیز و اقارب،دوستوں،سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافیوں نے شرکت کی

سیالکوٹ(عبدالشکور مرزا) چونڈہ کے الحاج افتخار احمد بٹ المعروف ماسٹر کلا،ذوالفقار احمد بٹ،عبدالجبار بٹ،ارشد محمود بٹ، طاہر محمود بٹ،زاہد محمود بٹ کے بھائی،پسرور کے ممتاز بزنس مین جاوید اقبال بٹ اور اظہر اقبال بٹ کے بہنوئی سیالکوٹ کے ممتاز صحافی و سماجی رہنما عبدالشکور مرزا کے سمدھی اور سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کے رکن انجینئر عبدالواہب مرزا کے سسر الحاج امتیاز احمد بٹ حرکت قلب بند ہوجانے پر قضائے الٰہی سے چونڈہ میں انتقال کرگئے، مرحوم کی تدفین مرکزی قبرستان نزد چوک شہیداں چونڈہ کی گئی ۔

نماز جنازہ میں ایک بڑی تعداد میں مرحوم کے جن عزیز و اقارب،دوستوں،سیاسی و سماجی رہنماؤں اور صحافیوں نے شرکت کی ان میں مدینہ ٹرسٹ ہیڈمرالہ کے چیئرمین انجینئرمحمد یونس مرزا،ریٹائرڈ سکوارڈن لیڈر،عبدالحفیظ مرزا،آرکیٹیکٹ محمد مرزا،حافظ مغیب الرحمن مرزا،محمد ارسل مرزا،عبدالرحمن مرزا،عدنان شبیر،حافظ نوید اشرف، انجینئر سلمان احمد کھوکھر، عدنان سعید کھوکھر،ممتاز ماہر تعلیم و سماجی رہنما طاہر باجوہ، مقامی ممتاز صحافی خرم شہزاد،چیئرمین پریس کلب چونڈہ زبیر احمد صدیقی ،ماہر تعلیم وقار احمد بھٹی ،اُمیدوار رکن صوبائی اسمبلی سیّد علی عون ،رضوی فرزند سید اخترحسین رضوی، سابق صوبائی وزیر ،انعام اللہ ، مشتاق بٹ ،ندیم اعجاز ،ملک اعجاز شامل تھے۔

مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے شاہ فیصل مسجد چونڈہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا،خطیب فیصل مسجد مولانا محمد انور عنصر نے دعا کروائی اور الحاج امتیاز احمد بٹ کو ان کی شرافت، ایمانداری، اور دین اسلام سے ان کی عقیدت کا بطور خاص ذکر کیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

قبل ازیں مرحوم کے داماد انجینئرعبدالوہاب مرزا اور دیگر نے نبی کریم ؐکے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔

الحاج امتیاز احمد بٹانجینئرعبدالواہب مرزا
Comments (0)
Add Comment