سردارعتیق احمد کا چوہدری خضر حیات کے والد چوہدری محمد منشی مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت

سماہنی(نمائندہ خصوصی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عتیق احمد خان گزشتہ روز آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے مرکزی چیئرمین وادی سماہنی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری خضر حیات کے والد محترم ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد منشی مرحوم و مغفور کی اظہار تعزیت کے لئے انکی رہائش گاہ تشریف لائے۔

اس موقع پر مسلم کانفرنس نیویارک امریکہ کے مرکزی راہنما حافظ محمد صابر ،مسلم کانفرنس کے میرپور بھمبر کے عہدیداران باوا چوہدری شریف اقبال انقلابی، راجہ طاہر اقبال ،مرزا نذیر، واجد سہگل اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس سے قبل ڈی جی اطلاعات آزاد جموں وکشمیر راجہ اظہر اقبال، ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز، ڈپٹی کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب اور مختلف محکموں کے افسران، سیاسی ،سماجی ، کاروباری، دینی اور صحافتی شخصیات نے انکی رہائش گاہ پر مرحوم و مغفور کی مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحوم و مغفور کی سماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

یاد رہے مرحوم و مغفور چوہدری محمد منشی کے جواں سال پوتے کمانڈر احسن اعظم شہید نے دو سال قبل سیری نگر وادی کشمیر میں ہندوستان کی غاصب افواج سے بڑے خون ریز معرکے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

muslim conferenceSardar Attique Ahmed Khanسردارعتیق احمدخانمسلم کانفرنس
Comments (0)
Add Comment