مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد

وریو خاندان کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ہم سیالکوٹ کے مزدوروں کے مسائل حل کرائیں گے،چودھری طارق سبحانی

سیالکوٹ کے مزدور اصل میں کسی انجینئر سے کم نہیں،ان کی خدمات کے مطابق ان کو مقام دینا چاہئے،حامد رضا

سیالکوٹ میں مزدوروں کے استحصال کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،عبدالشکور مرزا

سیالکوٹ(رپورٹ:محمد یونس چودھری)یوم مئی کے جلسے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر وسابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی، ایم ایل اے حافظ حامد رضا اور عبدالشکور مرزاممبراینٹی ہیومن ٹریفکنگ اینڈ بائونڈڈ لیبر مانیٹرنک کمیٹی محکمہ لیبر سیالکوٹ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ صدارت چیئرمین سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچرز ایسوسی ایشن آف پاکستان محمد یوسف حسن باجوہ نے کی۔

تقریب کی نظامت حافظ اخترچودھری نے کی۔ میزبان چودھری محمد اشرف صدر پاکستان ورکرز فیڈریشن شمالی پنجاب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے سیالکوٹ کے مزدوروں کے مسائل حل کروانے میں تاریخی کردار ادا کرنے پر وریو خاندان کے سربراہ چودھری اختر علی،ان کے صاحبزادوں چودھری خوش اختر سبحانی اور چودھری طارق سبحانی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے میرج گرانٹ،ڈیتھ گرانٹ اور سکالرشپ گزشتہ پانچ سال سے نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا اور مزدوروں کے مسائل حل نہ ہونے پراحتجاج کا اعلان کیا۔ مہمان خصوصی چودھری طارق سبحانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وریو خاندان کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے سیالکوٹ کے مزدوروں کے مسائل حل کر ائیں گے۔

رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حامد رضا نے کہا کہ سیالکوٹ کے مزدور اصل میں کسی انجینئر سے کم نہیں ان کی خدمات کے مطابق ان کو مقام دینا چاہئے۔چیئر مین دی سرجیکل ایسوسی ایشن محمد یوسف حسن باجوہ نے مزدوروں کے مسائل حل کروانے کے لیے مل جل کر کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

عبدالشکور مرزا نے کہا کہ سیالکوٹ میں مزدوروں کے استحصال کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے اور ان انہیں حکومت کی طرف سے طے کردہ قانون کے تحت تنخواہ دی جائے ان کے لیبر کالونیاں بنائی جائیں۔ تقریب میں لطیف باجوہ سینئرنائب صدر پاکستان ورکرز فیدریشن ضلع سیالکوٹ، محمد یونس چوہدری، حافظ اختر چوہدری، شیخ شفیق الرحمان اور محمد آصف سمیت اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

pakistan workers fedrationپاکستان ورکرز فیڈریشنعظیم الشان جلسہمزدوروں کا عالمی دن
Comments (0)
Add Comment