اقبال احمد ساجد کے نعتیہ مجموعہ "خیابان مدحت” کی رونمائی

تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ ولید جلالی نےاور شیخ عمران یوسف نقشبندی نے نعت شریف پیش کی

"خیابان مدحت” کی رونمائی کا اہتمام اللہ پاک کے گھرمسجد میں ہوا

سیالکوٹ(رپورٹ:ایوب صابر)کسی نعتیہ مجموعہ کلام کی رونمائی اللہ پاک کے گھر میں ہو تو یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔الجامعتہ الاسلامیہ ( برانچ 2) ڈیفنس روڈ سیالکوٹ جامع مسجد صدیق اکبر رضی اللہ عنہ میں نعتیہ مشاعرہ و نعت گو شاعر مدیر اعلی ماہنامہ سرمد اقبال احمد ساجد کے تیسرے نعتیہ مجموعہ "خیابان مدحت” کی رونمائی کا اہتمام کیا گیا۔ اس اہتمام کا سہرا شیخ الحدیث علامہ یامین مدنی آف چونڈہ خطیب مسجد ہذا کے سر جاتا ہے۔

محفل کی صدارت مدینے کے شاعر محترم مقبول احمد شاکر صاحب نے فرمائی۔ نقابت کے فرائض معروف شاعر و ادیب محمد ایوب صابر سرپرست بزم علم و ادب نے ادا کئے۔ میزبان محفل خادم الحدیث علامہ محمد یامین مدنی آف چونڈہ خطیب مسجد ہذا،جناب قاری ضمیرامام مسجد ہذا تھے۔ انتظامیہ مسجد حافظ عرفان ،حاجی صدیق، خرم ساجد تھے۔

بابرکت محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ ولید جلالی نے حاصل کی۔ شیخ عمران یوسف نقشبندی نے نعت شریف پیش کی۔ اس کے بعد محمد ایوب صابر نے”خیابان مدحت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اقبال احمد ساجد نے کلام شاعر بزبان شاعر پیش کیا۔

اس کے بعد محمد ایوب صابر،تجمل حسین تجمل قادری، حافظ حسان المصطفے، محمود حیدر پیرزادہ اور صدر محفل مقبول احمد شاکر نے اپنا نعتیہ کلام پیش کر کے حاضرین محفل کے قلوب و اذہان کو معطر کر دیا۔ حضرت علامہ قاری ظہیر عباس نقشبندی خلیفہ مجاز پیر کشمیر والے نے خصوصی خطاب میں نعتیہ محفل کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

استاذ العلماءعلامہ مولانا قاری جمشید عزیر قادری نے خصوصی دعا فرمائی۔ اہل محلہ کی کثیر تعداد میں شرکت اور سیالکوٹ کے جید علماء کی شرکت نے محفل کو یادگار بنا دیا۔ آخر میں لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

اقبال احمد ساجدخیابان مدحتنعتیہ مجموعہ
Comments (0)
Add Comment