تھرک کونسل کے ڈپٹی میئر کونسلر قیصر عباس گوندل کے اعزاز میں عابد سہیل چوہدری کی طرف سے ناشتے کا اہتمام

پوری کوشش کرتا ہوں کہ کمیونٹیز کی تو قعات پر پورا اتر سکوں، ڈپٹی میئر کونسلر قیصر عباس گوندل

کونسلر قیصر عباس گوندل ہمارا فخر ،انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں،عابد سہیل چوہدری

لندن(نمائندہ خصوصی)تھرک کونسل کے ڈپٹی میئر کونسلر قیصر عباس گوندل کے اعزاز میں معروف کاروباری شخصیت عابد سہیل چوہدری کی طرف سے روایتی ناشتے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کمیونٹیز کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی۔

شرکاء میں قمر زمان چوہدری، سید احمد علی شاہ، حاجی محمد زمان، میا ں طلحہ ایڈووکیٹ، میں اسد وقار، عبدلاصبور، نیٹو جیورک، لورا وربا سمیت مختلف لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مختار میر اور ڈاکٹر شمپا نے مختلف گانے گا کر مہمانوں کا کو محضوظ کیا۔

اس موقعہ پر عابد سہیل کا کہنا تھا کہ’’ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بھائی اور دوست کونسلر قیصر عباس گوندل تھرک کونسل کے ڈپٹی مئیر منتخب ہوئے ہیں اور میں نے ان کے اعزاز میں آج کی تورین رکھی ہے۔ کونسلر قیصر عباس گوندل ہمارا فخر ہیں اور انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔‘‘

ڈپٹی مئیر کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ’’میں تمام کمیونٹیز کا مشکور ہوں جو مجھے مسلسل عزت سے نوازتے ہیں۔ میں اپنی پوری کوشش کرتا ہوں کہ کمیونٹیز کی تو قعات پر پورا اتر سکوں۔

Deputy Mayor Councilor Qaiser Abbas Gondalڈپٹی میئر کونسلر قیصر عباس گوندل
Comments (0)
Add Comment