نارڈک ممالک نے Oreo بسکٹ بنانے والی نامور انٹرنیشنل کمپنی موندیلیز (Mondelez) کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا

اسٹاک ہوم (رپورٹ:زبیر حسین) نارڈک ممالک نے Oreo بسکٹ بنانے والی نامور انٹرنیشنل کمپنی موندیلیز (Mondelez) کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا، موندیلیز امریکہ کی ایک انٹرنیشنل کمپنی ہے جس کی کئی مشہور مصنوعات Oreo، Milka، LU، Cadbury، TUC، Tang، Marabou ،Toblerone دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں موجود ہیں۔

روس میں موندیلیز کی مصنوعات کی موجودگی کے باعث یوکرائین نے موندیلیز کو War Sponsors کا نام دے کر بلیک لسٹ قرار دے دیا جس کے بعد نارڈک ممالک سویڈن، ناروے، ڈنمارک اور فن لینڈ میں عوام اور مشہور کمپنیوں نے موندیلیز کی تمام پراڈکٹ کا بائیکاٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

نارڈک خطے میں رہنے والی عوام کا کہنا ہے کہ ہم ہر اس پراڈکٹ اور کمپنی کا بائیکاٹ کریں گے جو جنگی جرائم کو فروغ دینے والے ممالک میں کاروبار کرکے ان کی معیشت کو سہارار دے رہے ہیں، جبکہ مشہور فوڈ چین اسٹورز Coop, ICA، ائیرلائنزSAS, Norwegian Air, ریلوے SJ اور دنیا کی نامور فرنیچر مارکیٹ IKEA نے موندیلیز کی پراڈکٹس کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا جبکہ چند چین اسٹورز نے موندیلیز کی مصنوعات کے ساتھ میں بورڈ آویزاں کردیئے کہ مذکور پراڈکٹس یوکرائن میں بلیک لسٹ قرار دی جاچکی ہے۔

دوسری جانب موندیلیز نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری روس میں بننے والی پراڈکٹس نارڈک ریجن میں سپلائی نہیں ہوتیں بلکہ نارڈک ریجن کی مقامی کمپنیاں ہماری پراڈکٹس تیار کرتی ہیں لہٰذا ہماری پراڈکٹس کا نارڈک ریجن میں بائیکاٹ بے معنی ہے۔

واضح رہے کہ سویڈن میں موندیلیز کا چاکلیٹ پلانٹ Marabouکے نام سے ہے جو کہ نارڈک ریجن میں کافی مقبول ہے سویڈن کی عوام نے Marabou کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

Nordic countries boycott MondelezOreoنارڈک ممالک بائیکاٹ موندیلیز
Comments (0)
Add Comment