آجکل ناک، کان اور گلے کی بیماریاں عام ہیں جس سے ہرعمر کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں

اگر کوئی بیماری آپریشن سے ختم ہو سکتی ہے تو اُس کے متعلق ضرور سوچیں

مناسب علاج کے ذریعے بیماری سے چھٹکارا پائیں جو آپ کی صحت مند زندگی کیلئے بے حد ضروری ہے

ماہر امراض ناک، کان اور گلہ سپیشلسٹ و تھروٹ سرجن ڈاکٹر شوکت علی سے بات چیت

لاہور (انٹرویو :طاہر سرفراز قریشی )آج کل ناک، کا ن اور گلے کی بیماریاں عام ہیں جس سے ہر عمر کے لوگ متاثر ہیں، خاص طور پر بچے ان بیماریوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

اگرناک، کا ن اور گلے کی بیماریوں کا کسی ماہر تجربہ کا ر اور مستند ڈاکٹر سے بروقت اور صحیح علاج نہ کروایا جائے تو یہی بیماریاں بعد میں سنگین اور لا علاج اور جان لیوا بیماریاں بن جاتی ہیں، اس سلسلہ میں عوام الناس کو آگاہی کے لئے ای این ٹی سپیشلسٹ اور تھروٹ سرجن ڈاکٹر شوکت علی نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ناک کی بیماریوں میں ناک میں ہڈی کا ٹیڑھا ہونا، ناک کے غدودوں کا بڑھ جانا، ناک میں نئے غدود بن جانا، sinosis میں پیپ جمع ہونا گلے میں phauyagitin اورavyagitin یعنی گلے کی باریک جھلی کا پھول جانا کامن بیماریاں ہیں۔

کان میں مواد کا جمع ہونا، کان کے درمیانی حصے سے پیپ آنا اور کان کی نس کمزور ہونا عام بیماریاں ہیں جن کے علاج کی طرف خصوصی توجہ دینا بے حد ضروری ہے۔

ڈاکٹر شوکت علی ایک تجربہ کار ای این ٹی سپیشلسٹ اور تھروٹ سرجن ہیں اُن کا ای این ٹی میں 35 سالہ تجربہ ہے وہ 14000سے زیادہ پرائیوٹ سرجریز اور250,000 سے زیادہ پرائیویٹ مریض دیکھ چکے ہیں ، ڈاکٹرشوکت علی آج کل فاروق ہسپتال ڈی ایچ اے میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں، انہوں نے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہوا ہے۔

ENT کے مریضوں کو مشورہ دیتے ھوئے انہوں نے کہا کہ عوام پولو ٹرون سے بچیں، الرجی والی چیزوں سے پرہیز کریں، اور اگر کوئی بیماری آپریشن سے ختم ہو سکتی ہے تو اُ س کے متعلق ضرور سوچیں اور مناسب علاج کے ذریعے بیماری سے چھٹکارا پائیں جو آپ کی صحت مند زندگی کے لئے بے حد ضروری ہے۔

Dr shoukat aliEar and Throat Specialist and Throat SurgeonlahoreNose
Comments (0)
Add Comment