پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر مالٹا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مالٹیز کو ایک ساتھ اکٹھا دیکھ کر خوشی ہوئی،خرم خان، انیل قادر
مالٹا (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی ۔
تقریب میں مالٹا کے منسٹر سمیت ممبرز آف پارلیمنٹیرنزنے بھی شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
اس موقع خرم خان اور انیل قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنے پیارے ملک پاکستان کی ترقی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ پاکستان کے جشن آزادی کے اس پرمسرت موقع پر مالٹا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور مالٹیز کو ایک ساتھ اکٹھا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
ہمارا ارادہ ہے کہ مارچ کو مالٹا میں ایک بڑے فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے جس میں پاکستان کی ثقافت کو پرموٹ کیا جائے ہماری کوشش ہوگی کہ مالٹا میں ہونے والے اس فیسٹیول میں پاکستان سمیت یورپ بھر سے ایسے افراد شامل ہوں گے جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت کلچر کے لیے خصوصی کام کیا ہو۔
اس موقع پر تقریب میں آئے مالٹیز کمیونٹی نے بھی پاکستان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔