برسلز(نمائندہ خصوصی) راشد منہاس شہید نشان حیدر کے 52ویں یوم شہادت پرمنہاس ہاؤس بیلجیئم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب کی صدارت اور میزبانی چوہدری اکرم منہاس (سرپرست و صدر منہاس راجپوت انٹرنیشنل فورم ) نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا۔
راشد منہاس شہید کی قوم ملت کے لئے عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اکرم منہاس نے کہا ہم راشد منہاس کے اس جزبے کو زندہ رکھتے ہوئے کبھی بھی اپنے ملک پاکستان کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تقریب میں حمزہ منہاس،عدنان منہاس،معمون منہاس،شایان منہاس،رانا ممتاز،حمیر بٹ، علی صاحب اور دیگر نے شرکت کی۔
وطن کے شہیدو ںکو عظیم خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ آخر میں منہاس ڈے اور قوم و ملت سے وفا پر اظہار خوشی کا کیک بھی کاٹا گیا۔