مہنگائی،بجلی بلوں کے ستائے اورعدم تحفظ کا شکار ڈنگہ کے تاجروں کا اجلاس

تاجر برادری کے مسائل کےحل اور ان پر آواز اٹھانے کے حوالے سے ذیلی تاجر تنظیمات کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈنگہ کے چھوٹے بڑے تاجروںنے اپنی مدد آپ کے تحت ایک مشاورتی اجلا س کا اہتمام کیا۔ جس میں بجلی بلز میں بے پناہ اضافے سمیت اپنے جملہ حقوق کے تحفظ کیلئے عام تاجر کے مسائل کے حل کیلئے ضرورت پڑنے پر پرامن احتجاج سمیت تمام جزئیات پر غور کیا گیا ۔

تاجر برادری نے متحد ہو کر اپنے حقوق کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جدوجہد کا عزم کیا ۔

اجلاس کا اہتمام اسپائر کالج ڈنگہ میں کیا گیاجس میں بجلی بلز میں بے تحاشا اضافے، ٹیکسز کی بھرمار، بے پناہ مہنگائی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے تاجر برادری کی مشکلات اور انکےحل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس محفل میں تاجر تنظیمات کی کارکردگی کے حوالے سے بھی عدم اطمینان اور تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

اس مشاورتی اجلاس میں چوہدری محمد شبیر بلہڑ ، شہریار خان ، ڈاکٹر ملک نوخیز احمد طاہر ، میاں احتشام اللہ اسلم ،ڈاکٹر شفیق الرحمان بھٹہ ، افضال احمد مغل ، عادل حسین ، ضیا اشرف آوانہ ، شازف جمیل مغل ، ناظم حسین،سید عامر گیلانی ، زین حسن ، عمر رشید ، محمد آصف ،رضوان احمد،عمیر خالق، اعجاز احمد ، محمد الطاف ، غلام رسول ، محمد اقبال، خضر حیات جوئیہ، مرزا قاسم مقبول ،اور عباس نذیر سمیت دیگر تاجروںنے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

business community gujrat
Comments (0)
Add Comment