بجلی بلز میں اضافےاورغلط میٹر ریڈنگ کے نتیجہ میں ڈنگہ شہر کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

انجمن تحفظِ تاجران ڈنگہ کی مختصر نوٹس کال پر احتجاج میں ہر شعبہء زندگی کے لوگوں نے شرکت کی

ڈنگہ(تارکین وطن نیوز)بجلی بلز میں اضافے اور غلط میٹر ریڈنگ کے نتیجہ میں ڈنگہ شہر کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ انجمن تحفظِ تاجران ڈنگہ کی مختصر نوٹس کال پر احتجاج میں ہر شعبہء زندگی کے لوگوں نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح گجرات کے اہم شہر ڈنگہ میں بھی تاجران و عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت "عوامی تحفظ تاجران ڈنگہ” کے پلیٹ فارم سے مہنگائی ، بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز ، ریڈنگ میں بے اعتدالی کے خلاف میلادچوک ڈنگہ سے احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکاء ریلی نے بجلی بلوں میں بے پناہ ٹیکسوں اور بجلی ،پیٹرول کے علاوہ زندگی کیلئے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کیا ۔

ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تاجر راہنمائوں نے واپڈا حکام سے ہزاروں روپے اضافی ڈالنے ، بلوں کی بروقت ترسیل ، بلوں کی عدم ادائیگی پر میٹر اتارنے کی بجائے صرف کنکشن منقطع کرنے اور بلنگ بلوں پر درج تاریخ کے بعد ریڈنگ کرنے سے صارفین پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے ، بلوں پر ریڈنگ کی صحیح تاریخ درج کرنے ، اضافی ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ریلی کے اختتام پر کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیات پر مشتمل وفد نے واپڈا حکام سے ملاقات کرکے انکے سامنے مطالبات پیش کیے اور ان پر فوری عملدر آمد کا مطالبہ کیا، واپڈا حکام نے اہلیان ڈنگہ اور تاجر برادری کی طرف سے کی گئی شکایات کے ازالہ کیلئے اپنی بھرپور کوشش کی یقین دھانی کروائی ۔

ریلی میں شہر یار خان، چوہدری شبیر بلہڑ ، ڈاکٹر ملک نوخیر طاہر ،حاجی امجد جہانگیر، امجد بھٹہ ،ڈاکٹر حیدر علی ، ملک نوید اعوان ، شاذف مغل، ملک محمد اصغر، ڈاکٹر افضال مغل ، دانش مغل ،سید عامر گیلانی ، مہر صغیر نقشبندی ، عبدالشکور عاربی، میاں نوید احمد، مرزا محمد یونس، عابد فاروق گوندل، حاجی ناصر محمود، افضال مغل ،ڈاکٹر شفیق الرحمان بھٹہ ، خالد مغل ، عثمان بشیر بٹ ، عامر مہر، عامر اکبر ، قدیر مدنی، بلال چوہدری، مرزا قاسم مقبول ،محترمہ غزالہ زمان، محترمہ عظمیٰ بتول سمیت شہر کے تمام سیاسی ، سماجی ، کاروباری اور مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

بجلی بلز میں اضافہعوام سڑکوں پرغلط میٹر ریڈنگ
Comments (0)
Add Comment