بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہمیشہ عالمی سطح پر کشمیریوں کی ترجمانی کی، ملک امیر کابل

لندن(نمائندہ خصوصی)اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کشمیر فورم کے صدر ملک امیر کابل نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود عالمی سطح پر کشمیریوں کی پہچان، تحریک آزادی کے حوالے سے صدر آزاد کشمیر کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہمیشہ عالمی سطح پر کشمیریوں کی ترجمانی کی،تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اور دنیا کے ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھرپور آواز بلند کرتے کشمیری عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ملک امیر قابل نے کہا نام نہاد جمہوریت بھارت کے غیر جمہوری اقدامات اور مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام اقوام عالم اور انسانی حقوق کے اداروں کیلئے کھلا چیلنج بن چکا ہے۔

بھارتی مظالم کا نوٹس نہ لیا گیا تو ان اداروں کی حیثیت ختم ہو کر رہ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ظلم کی سیاہ راتوں کو آزادی کی نشاط خیز صبح میں بدلنے کا عزم کر رکھا ہے۔انشاء اللہ وہ دن جلد آئے گا جب کشمیری عوام آزاد فضائوں میں سانس لیں گے۔

Barrister SultanBarrister Sultan MehmoodMalik Amir KabulOverseas Pakistanis Welfare Councilبیرسٹر سلطانبیرسٹر سلطان محمودملک امیر کابل
Comments (0)
Add Comment