جدہ: چوہدری مبشر افضل چیمہ کی جانب سے وسیم محمود،میاں افتخاراحمد و دیگر شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ( خالدنواز چیمہ)پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے صنعتی شہر گوجرانوالہ کی معروف کاروباری شخصیت پاکستان کی سب سے بڑی وولن ھوزری ہول سیل مارکیٹ کے الیکشن 2023 تا 2025 بلا مقابلہ سینئر نائب صدر وسیم محمود، لاھور ہائی کورٹ کے نامور وکیل میاں افتخار احمد و دیگر شخصیات کے اعزاز میں سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری مبشر افضل چیمہ نے عشائیہ تقریب منعقد کی ۔

تقریب میں عمائدین جدہ سیاسی وسماجی شخصیات مکہ مکرمہ سے معروف کاروباری شخصیت ارسلان سنی ہاشم علی کھوکھر نے شرکت کی ،مہمانوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

معزز مہمانوں نے اپنا تعارف کروایا بتایا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں اس ارض مقدس پہ رہتے ہیں ،یہاں ہر مسلمان کے آنے کی دلی خواہش ہوتی ہے۔

وسیم محمود اورمیاں افتخار ایڈوکیٹ نے مبشر افضل چیمہ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہت کم وقت میں شاندار عشائیہ تقریب کا انتظام کیا اور سب دوستوں کو مل جل کر بیٹھنے کا موقع فراہم کیا۔

تقریب میں چوہدری شہزاد ہنجرا ،عقیل آرائیں، انجم اقبال وڑائچ اور خالد نواز چیمہ نے شرکت کی۔

چوہدری مبشر افضل چیمہمیاں افتخاراحمدوسیم محمود
Comments (0)
Add Comment