چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن جاپان ملک محمد یونس کی این اے70سیالکوٹ سے استحکام پاکستان پارٹی کے امید وار کی حمایت کی تردید

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک محمد یونس نے میڈیا کیساتھ بات کرتے ہوئے اس خبر کی تردید کی ہے جو این اے 70 سیالکوٹ سے استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار فردوس عاشق اعوان نے بذریعہ سماجی رابطہ عوام الناس تک پہنچائی ہے۔

میڈیا کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ این اے 70 سیالکوٹ استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کیطرف سے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر چلنے والی خبر کی میں تردید کرتا ہوں کہ (جاپان ہاؤس) بھاگووال میں ملک محمد یونس اور میرے بھائی ملک محمد یوسف نے استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار این اے 70 سیالکوٹ کیساتھ نہ کوئی حمایت کا وعدہ کیا اور نہ کسی برادری کے فرد یا ساتھی کو انکی حمایت کرنے کا کہا کہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا سپاہی تھا اور ہوں ۔

انشاء اللہ مرتے دم تک پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کیساتھ اور اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا رہوں گا،میں اس خبر کی تردید کرتا ہوں اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہےجاپان ہاؤس بھاگووال ہر مہمان کے لیے کھلا ہوا ہے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ جاپان ہاؤس بھاگووال میں ملک محمد یونس نے کسی اور سیاسی جماعت کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

Malik Muhammad YunusPMLN Japanچیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن جاپانملک محمد یونس
Comments (0)
Add Comment