لندن (تارکین وطن نیوز )سمارا ایونٹ یوکے کی جانب سے لندن میں سوشل میڈیا ایوارڈ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
سوشل میڈیا ایوارڈ جس کا نام دورانی انسٹا ٹک ٹاک سٹار انٹرنیشنل کی سرمنی ایوارڈ شو 2 دسمبر 2021 کو لندن میں منعقد کیا جا رہا ہے ایوارڈ کا مقصد یہ ہے کہ سوشل میڈیا میں نوجوان طبقہ جو مثبت پیغام آگے پہنچا رہے ہیں اور پاکستان کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایک اہم اور حقیقی تصویر پیش کر رہے ہیں، ان کی کاوشوں کو سراہا جائے اور ان کو ایوارڈ دیئے جائیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر حسین ، اے حق ، درانی و دیگر مقررین کا یہ کہنا تھا کہ برطانیہ کے اندر پہلی بار اتنے بڑے لیول پر سوشل میڈیا ایوارڈ منعقد کروائے جا رہے ہیں جس میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
انتظامیہ نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ مل کر ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کریں اور جو بھی مثبت کام کر رہے ہیں یا اچھا پیغام دے رہے ہیں پوری دنیا میں یہ پاکستان کی ایک اچھی تصویر پیش کر رہے ہیں ان کو سپورٹ کی جائے اور ان کو سنانے کے لیے ایسے پروگراموں کو بھی سپورٹ کرنی چاہیے۔