ویانا:علامہ غلام مصطفی بلوچ اورمحمد محسن بلوچ کے والدین کے ایصال ثواب کیلئے تقریب کا انعقاد

ویانا،آسٹریا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر اور پاک سینٹر مسجد المدینہ کے سرپرست اعلیٰ علامہ غلام مصطفی بلوچ اور محمدمحسن بلوچ کے والدین کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ایک تقریب پاک سینٹرمسجد المدینہ ویانا میں انتہائی عقیدت و احترام سے منعقد کی گئی۔

تقریب میں قرآن خوانی،حمدباری تعالیٰ ،نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس حوالہ سے اسلامک سکالرز نے مختصر اظہار خیال بھی کیا۔

اس تقریب میں ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کی نمائندگی تھی،بالخصوص سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر، سفارت خانہ پاکستان کے عملے، سابقہ سفیر پاکستان آسٹریا حیات مہندی، اسلامزیش گلوبن گیمانشافت (IGGO) کے صدر اور آسٹریا میں مقیم تمام مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے سابق صدر ترکی کے پروفیسرڈاکٹرفواد سناج،Fuat Sanac کے علاوہ پاکستانی اسلامی مراکز مسجد بلال،مسجد ابراہیم، ادارتہ المصطفےٰ ، العصر اسلامک سینٹر اور امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا کے انتظامی نمائندگان ، سیاسی و سماجی تنظیموں پاک فیملیز ایسوسیشن ،کشمیر کلچر سوسائیٹی، ای یو پاک فرینڈ، پی ٹی آئی، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد تقریب کا آغاز قاری شبیر کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔آقائے دو جہاں حضرت محمدﷺکے حضور ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت سید عثمان شاہ عطاری نے حاصل کی۔

ختم شریف اور دعائے خیر امام مسجد ھذا قاری محمد شبیر بلوچ نے کروائی جس میں مرحومین، حاضرین شرکاء،فلسطین کے مسلمانوں، اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آخر میں علامہ غلام مصطفی بلوچ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

pak friends austriaپاک فرینڈز آسٹریاسفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھرعلامہ غلام مصطفیٰ بلوچمحمد محسن بلوچ
Comments (0)
Add Comment