اوسلو (رپورٹ:عقیل قادر) چوہدری تنویر احمد میکن صدر آسکر پاک کلچر فورم ناروے کا اپنے خاندان کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اوسلو ایئرپورٹ پر ان کا فیملی اور دوستوں کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔
اس موقع پر چوہدری شاہد اقبال، چوہدری مظہر اقبال اور چوہدری اظہر اقبال کا بھی اوسلو ایئرپورٹ پہنچے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
بعد ازاں اوسلو و گردنواح سے بڑی تعداد میں انکے دوست احباب اور چاہنے والوں نے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر نوجوان عالم دین علامہ ثاقب مدنی نے ان کے عمرے کی قبولیت اور سب مسلمانوں کی حاضری کے لیے دعا کی۔
جن اہم شخصیات نے چوہدری تنویر احمد میکن اور دیگر افراد سے ملاقات کی ان میں چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدری وسیم شہزاد، راجہ عاشق حسین، چوہدری، چوہدری قمر عباس ٹوانہ، چوہدری مہر عباس، ڈاکٹر مبشر بنارس، چوہدری غلام سرور، طاہر زمان، وقاص احمد، سید زاہد حسین شاہ، چوہدری خالد کسانہ، چوہدری جاوید سرور، چوہدری سجاد داد پوہلہ، چوہدری صغیر نصیر، چوہدری اقبال بھاگو، حاجی ذوالفقار علی، مفتی محمد زبیر تبسم اور دیگر شامل تھے ۔