پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک انکی حمایت جاری رکھے گا،سفیر پاکستان ثقلین سیدہ

برلن میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سیمینار ، مقررین کا خطاب

برلن (رپورٹ:مطیع اللہ) برلن میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سےایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے اپنے ابتدائی کلمات میں شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان ،بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے اپنی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتا ہے، یہ حمایت اس وقت تک جاری ر ہے گی جب تک انہیں ان کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

سامعین سے خطاب کرتے ہوئے جرمن اور پاکستانی نژاد مقررین نے جرمنی میں تنازعہ کشمیر کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی برادری پر بھی پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض افواج اور شدت پسند بھارتی حکومت کے ہاتھوں ظلم کا شکار لوگوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کی پرامن صورتحال کو بھی دنیا کے لیے ایک مکمل موازنہ کے طور پر اجاگر کیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مسلسل مظالم ڈھائے جانے کے برعکس،آزاد کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کے مؤقف اور سلوک کو تسلیم کرے۔

سیمینار میں کمیونٹی ممبران، دوستوں اور پاکستان کے خیر خواہوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Kashmir Exploitation Day Berlinیوم استحصال کشمیر برلن
Comments (0)
Add Comment