ویانا:پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت مہر جمشید رشید کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے اعزاز میں ظہرانہ

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) دارالحکومت ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت مہر جمشید رشید کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس ظہرانہ کے مہمان خصوصی پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ محمد کاشف تھے۔

ظہرانہ میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں پاک فرینڈ آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ، آسٹریا کے شہر سالزبرگ سے پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری شخصیات جن میں چوہدری غلام مصطفیٰ گجر،چوہدری اظہر ورک، طارق عمر،پاک فرینڈ آسٹریا کے میڈیا کوارڈینیٹر ریاض بلوچ اور پاکستانی صحافی محمد عامر صدیق نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان سے آئے ہوئے پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ محمد کاشف کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ جیسے لوگ آسٹریا میں موجود ہیں جو ملک پاکستان کا نام آسٹریا بھر میں روشن کر رہے ہیں،آج کے اس دن میں تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔

میزبان پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت مہر جمشید کا کہنا تھا کہ آج کےظہرانہ کا مقصد دوستوں کو ایک دوسرے سے متعارف کرانا اور مل بیٹھ کر بیٹھنا ہے،امید کرتے ہیں کہ دوستوں کو آج کا ظہرانہ پسند آئے گا،میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آخر میں ملک پاکستان فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کے لیے علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے خصوصی دعائیں کی، ظہرانہ میں پاکستانی،ترکی اور عربی کھانے رکھے گئے تھے جنہیں مہمانوں نے بہت پسند کیا۔

مہر جمشید رشید کی جانب سے تمام دوستوں کا ظہرانہ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت مہر جمشید رشیدظہرانہ
Comments (0)
Add Comment