ایتھنز(انصر اقبال بسراء)منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی جانب سے سویڈن سے تشریف لائے ہوئے مہمان نائب صدر منہا ج القرآن انٹرنیشنل سویڈن ڈاکٹر عبدالرزاق، رانا وقار احمد، شاہد بٹ سمیت دیگر مہمانوں کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،ظہرانے میں یونان کی سیا سی سماجی ،مذہبی ، صحافی برداری اور کارکنان نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا ،صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ اور ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ منہا ج القرآن انٹرنیشنل یونان کے یونان بھر میں مختلف مراکز قائم ہیں جہاں سے امن سلامتی اور محبت کے درس کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے، یونان میں دین اسلام کے مثبت تشخص کو بڑے اچھے طریقے سے اجاگر کیا جا رہا ہے۔
سویڈن سے تشریف لائے ہوئے تمام مہمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ تمام مہمان یونان میں مختصر قیام کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ڈاکٹر عبدالرزاق اور رانا وقار نے کہا کہ یونان میں مختصر قیام کے دوران جو محبت اور خلوص ملا ہم اس کے قرض دار رہیں گے، تقریب کے آخر میں امت مسلمہ اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔