ناروے:شریعت اور طریقت میں کوئی ٹکرائونہیں، اولیائے کرام تصوف کے ذریعے اللہ کی محبت کو عام کرتے ہیں، قلندر سید محمودالحسن شاہ خاکی

اوسلو (رپورٹ:عقیل قادر) پاکستان کی معروف روحانی شخصیت سید رسول شاہ خاکی ؒ کے صاحبزادے اور جانشین مخدوم محمود مستوار قلندر کے اعزاز میں اوسلو کے مقامی ریسٹورنٹ میں سماجی رہنما ملک سلطان حمزہ کی جانب سے ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں قلندر سید محمود الحسن شاہ سے محبت و عقیدت رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

تقریب میں ہونے فوس کے معروف بزنس مین شہزاد رومی، پیر سید اکرام شاہ جیلانی کے علاوہ سویڈن اور امریکہ سے دو نو مسلم خواتین نے بھی خصوصی شرکت کی۔

سید محمود الحسن شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کرام نے ہمیشہ محبت کا پیغام عام کیا ہے اور خلق خدا کی رہنمائی کر کے انہیں توحید اور اتباع رسول ﷺ کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ اعمال کا دارو مدار نیت پر ہے۔ انہوں نے اس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا نیت کا تعلق دل سے ہے اور دل درست ہو جائے تو تمام معاملات درست ہو جائیں گے۔

انہوں نے دیار غیر میں بسنے والے مسلمان والدین کو اولاد کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دلانے کی نصیحت کی اور کہا کہ ایمان اور عقیدہ کی سلامتی اسی صورت میں ممکن ہے جب اولادوں کو شرعی اصولوں کے مطابق تعلیم و تربیت کے مواقع مہیا کریں گے۔

اس موقع پر پیر سید اکرام شاہ جیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سید محمودالحسن شاہ ’’محبت مشن انٹرنیشنل ‘‘ کے نام سے ایک تنظیم دنیا کے کئی ممالک میں چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام نے ہمیشہ محبت کا پیغام عام کیا ہے اور محبت مشن انٹرنیشنل صوفیائے کرام کے طریق پر چلتے ہوئے دنیا بھر میں اپنا پیغام محبت پھیلا رہا ہے۔

اکرام شاہ جیلانی نے سید رسول شاہ خاکی ؒ کی زندگی کے حالات و واقعات پر روشنی ڈالی اوربتایا کہ وہ اکثر سید رسول شاہ خاکی سے ملاقات کے لیے جاتے تھے ایک موقع پر سید رسول شاہ خاکی ؒ نے آج سے تقریباََچالیس برس قبل ان کی موجودگی میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی دین اسلام کی خدمات کو دیکھتے ہوئے سب سے پہلے شیخ الاسلام کے لقب سے نوازا۔

شہزاد رومی نے گفتگو کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبالیے میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اورملک سلطان حمزہ کو بہترین انتظام و انصرام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ شہزاد رومی ہر بار مخدوم سید محمود مستوار قلندر کے دورہ ناروے کے دوران میزبانی کا شرف حاصل کرتے ہیں۔

Qalandar Syed Mahmoodul Hasan Shah Khakiسید رسول شاہ خاکی ؒقلندر سید محمودالحسن شاہ خاکیملک سلطان حمزہ
Comments (0)
Add Comment