آقاص کی محبت دنیا کی تمام محبتوں پر غالب آنا ہی حقیقی عشق مصطفیؐ ہے، علامہ ہارون عباسی الازہری
ایتھنز (انصر اقبال بسراء) منہاج القران انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر اینوفیتا میں سالانہ محفل میلاد مصطفیؐ کا انعقاد کیاگیا،جس میں پاکستانی مذہبی ،سیاسی ، سماجی ، صحافی اور عاشقان مصطفیؐ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
روحانی محفل کا باقائدہ آغازکلام الٰہی سے ہوا جس کی سعادت حافظ ریاض نے حاصل کی ،جس کے بعد ثناخوانوں نے آقا ص کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرکے سما باندھ دیا ۔
محفل سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ ہارون عباسی الازہری نے عشق مصطفی ؐ اور سیرت رسولؐ بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کی آٹھ محبتوں کو آپ ؐ پر قربان کرکے ہی اللہ اور اس کے رسولؐ کی رضا حاصل کی جاسکتی ہے۔
دنیا کی آٹھ محبتیں یہ ہیں کہ تم اپنے آبائواجداد ،اپنے والدین ،اپنی اولاد،اپنی بیویاں ،اپنے رشتہ دار، اپنے اموال ، اپنی تجارت اور وہ مکانات جن کو تم کو پسند کرتے ہو،ان سب کو آقا ص پر قربان کرکے ہی حقیقی عشق مصطفیؐحاصل کیا جاسکتا ہے،آقا ص ہی وہ ذات تھی جو وجہہ تخلیق کائنات بنی،آقا ص نہ ہوتے کچھ بھی نہ ہوتا ۔
صدر منہاج القران انٹرنیشنل ارسلان خرم چیمہ نے آنے والے عاشقان رسولؐ کا شکریہ ادا کیا اور مرکز خریدنے پر اہلیان اینوفیتا کو مبارکباد دی۔
محفل کے شرکاء کی عاشقان رسولؐ لنگر مصطفی ؐسے تواضع کی گئی اور آخر میں امت مسلمہ کی سربلندی، دین متین کی سرفرازی ،ملک پاکستان فلسطین اور کشمیر یوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔