پاکستان سے تعلق رکھنے والے راجہ ریحان نے کولون میں جرمن ماسٹر کلاس چیمپئن شپ فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کولن (رپورٹ:مطیع اللہ) جرمن کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیکسنی اسٹیٹ ایسوسی ایشن کولون میں منعقد کیا گیا۔

جرمنی کی تمام 16 وفاقی ریاستوں سے 260 کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ، پاکستان نژاد راجہ ریحان نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں کنیبل ڈینس کو 2-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں وہ USC-Duisburg سے تعلق رکھنے والے 2023 کے جرمن چیمپئن، Selimaj Endrju کے خلاف 3-0 سے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

راجہ ریحان کا فائنل میں نیسلر فلپ سے مقابلہ ہوا، جس نے سیکسنی ریاست کے لیے بہترین مقابلہ کیا ۔دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

فائنل کے دلچسپ مقابلے میں راجہ ریحان نے 5-0 سے کامیابی حاصل کی، راجہ ریحان نے اپنے محنت و مشقت سے "جرمن چیمپئن” کا خطاب جیت کر اپنے نام کرلیا۔

German Master Class ChampionshipRaja Rehan German ChampionSaxony State Association Cologneجرمن ماسٹر کلاس چیمپئن شپراجہ ریحان جرمن چیمپیئنسیکسنی اسٹیٹ ایسوسی ایشن کولون
Comments (0)
Add Comment