استاد کی عزت کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی ایوارڈ تقریب سے مہمان خصوصی ڈاکٹر آصف محمود جاہ ، سیکرٹری تعلیم پنجاب اور کاشف مرزا کا خطاب

پاکستان کے صوبہ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے سے آئے اساتذہ کرام کو مہمان خصوصی ڈاکٹر آصف محمود جاہ اور خالد وٹو نے ایورڈز دیئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) میں نے ہمیشہ اپنے ٹیچر کی عزت کی ، جس کی بدولت اللہ تعالیٰ نے عزت اور ترقی سے نوازا۔ آپ کے ساتھ بیٹھ کر سکون ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے گزشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی سالانہ ٹیچر ایوارڈز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد بھی سکول ٹیچر تھے اور پچاس برس پڑھاتے رہے ۔ میں سمجھتا ہوں جو قومیں ٹیچر کی عزت کرتی ہیں۔ وہ آگے ہی جاتی ہیں۔ اس لیے ٹیچر کو ان کا جائز مقام دیا جائے جس کے وہ حق دار ہیں۔ میں نے ہمیشہ ٹیچر کی شکایات کو ترجیح دی۔ ان کو ہر ممکن ریلیف دیا۔ آپ کو ٹیکس بارے میں جو بھی مسئلہ ہو آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔ آج کی کانفرنس بڑی معلومات تھی میں سمجھتا ہوں کو یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہنا چاہئے۔

تقریب سے سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نذ یر وٹو نے بھی خطاب میں پرائیویٹ سکولز کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہی نصاب کے لئے بھی کوشاں ہیں اور سکولز میں کھیلوں کے لئے میدانوں پر بھی کام کر رہے ہیں ۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے روح رواں کاشف مرزا نے کہا کہ پرائم منسٹر کا تعلیمی ایمر جنسی کا اعلان قابل تعریف ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر اچھا کام کر رہا ہے ۔

ہم استاد ہی نہیں باپ بھی ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اچھا کردار ادا کرتے رہیں۔ میں وفاقی ٹیکس محتسب کا ایڈوائزر بھی ہوں اور ایف ٹی او کی سرپرستی میں تعلیم کی راہ میں رکاوٹ دور کرنے کی کوشش کروں گا ۔ بعدازاں پاکستان کے صوبہ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے سے آئے اساتذہ کرام میں مہمان خصوصی ڈاکٹر آصف محمود جاہ اور خالد وٹو نے ایورڈز دیئے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن
Comments (0)
Add Comment