بارسلونا:بنگلہ دیش کے یوم آزادی کے حوالہ سے رامبلہ راوال پر تقریب کا انعقاد

بارسلونا (رپورٹ:کاشف شہزاد) بنگلہ دیش کے یوم آزادی کے حوالہ سے رامبلہ راوال پر تقریب،بنگلہ دیش کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام شرکاء با ادب کھڑے رہے۔

اعزازی قونصل جنرل رامون اور بنگلہ کمیونٹی کی اہم شخصیات نے قومی پرچم لہرایا،اس سے قبل چھوٹے بچوں میں پینٹنگ کا مقابلہ کرایا گیا جنہوں نے بنگلہ دیش کا پرچم پینٹ کیا۔اس موقع پر اسٹیج سے بنگلہ قوم کے نام پیغام میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش 16دسمبر کو معرض وجود میں آیا ۔

قربانی، جرات اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو بنگلہ دیش کے عوام نے دکھائی۔ اس دن پورے ملک میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، قومی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہےاور آزادی کی جنگ کے تمام شہداء کو عزت دی جاتی ہے۔

یوم فتح بنگلہ دیش کے عوام کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے، جسے ملک کی آزادی اور خودمختاری کی ابتدا کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ آزادی کے دن کی تقریب میں رامبلہ راوال پر روائتی بنگلہ کھانوں کے مختلف اسٹال لگائے گئے۔

بنگلہ دیش کا یوم آزادی
Comments (0)
Add Comment