لاہور (نمائندہ خصوصی) بزمِ انمول انٹرنیشنل کی جانب سے پنڈ ریسٹورنٹ لاہور میں شکاگو سے تشریف لائے جناب عابد رشید کی کتاب’’ خیرالانام‘‘ کی تقریب پزیرائی ہوئی، یہ کتاب حمد و نعت اور منقبت پر مشتمل ہے ۔
تقریب کی صدارت معروف شاعر سعد اللّٰہ شاہ نے کی جبکہ بعد ازاں پروفیسر ریاض مجید ،سید محمود رضا اور ڈاکٹر طاہر بھی فیصل آباد سے تشریف لائے اور عابد رشید صاحب کو مبارکباد پیش کی ۔
تقریب کے مہمانان خصوصی میں انیس احمد شیخ ،ہارون ناصر ،اسلم کمال باھو ،توقیر شریفی ،غلام حسین ساجد ریٹائرڈ بریگیڈیئر ڈاکٹر وحید الزمان طارق سمیت لاہور کے مشہور اسکالر پیر طارق شریف زادہ نے شرکت کی اور عابد رشید صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ’’خیرالانام ‘‘پر گفتگو کی ۔
تقریب کا انعقاد شاندار طریقے سے ہوا ،ندیم احسن نے عابد رشید کو محبتوں سے لبریز پھولوں کا گلدستہ پیش کیا \
انیس احمد، انیل ارشاد خان، وحید ناز، توقیر شریفی، سعد اللّٰہ شاہ ،شیخ ہارون ،ناصر ولائیت، احمد فاروقی صاحبان نے عابد رشید کو پھولوں کے نذرانے دئیے اور عابد رشید کے بارے میں انتہائی خوبصورت گفتگو کی ۔
بزمِ انمول انٹرنیشنل کی بانی و چیئرپرسن محترمہ انمول گوہر علی نے نظامت کے فرائض ادا کئے اور عابد رشید صاحب کو پھولوں کی باسکٹ اور پھولوں کے بوکے پیش کئے،انمول گوہر علی نے عابد رشید کو انمول ادبی ایوارڈ سے بھی نوازا ۔
تقریب میں ڈاکٹر رفیق احمد خان و دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور مبارکباد پیش کی ، شیخو پورہ سےملک کے مشہور گائیک اسلم کمال باھو نے ترنم کے ساتھ عابد رشید کا کلام پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
محترمہ انمول گوہر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ،تقریب کے اختتام پر پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔