سویٹزرلینڈ:سید علی جیلانی کی جانب سے خلافت اشرفیہ دی گئی

سویٹزرلینڈ (نمائندہ خصوصی) ساتویں صدی ہجری اوراسکے قریب زمانہ ہندوستان میں اولیاءکرام کے باران فیض کا دورہے، اس دور میں کثیرتعداد میں بزرگان دین ہندوستان تشریف لائے، انہی بزرگوں میں ایک شخصیت غوث العالم محبوب یزدانی حضرت مخدوم میراوحدین سلطان جہانگیرسمناانی رحمتہ االلہ علیہ کی بھی ہے۔

آپ نے حضرت عبدالرزاق نورالعین اپنا خلیفہ اعظم مقرر کیا جو حضرت غوث اعظم عبدالقادرجیلانی کی نسبی اورحضرت جہانگیرسمنانی کی روحانی اولاد ہیں، اس سلسلہ قادریہ اشرفیہ میں آج بھی اپنی اولادوں علماءکرام اور مریدان کوخلافت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں اس سلسلہ کے چشم وچراغ سید علی الاشرفی الجیلانی نے زیرصدارت سید عالمگیرالاشرفی الجیلانی اپنے بھتیجوں سید احسن الاشرفی الجیلانی اور سید راحیل علی الاشرفی الجیلانی کو خلافت سے نوازا ۔

اس موقعہ پردوسرے خلیفہ سید زین الاشرفی الجیلانی ،سید رمیزالاشرفی الجیلانی اور کثیرتعداد میں عقیدت مند اور مریدان نے شرکت کی۔

خلافت اشرفیہسویٹزرلینڈ
Comments (0)
Add Comment