بارسلونا (رپوٹ :کاشف شہزاد) رہنما اسکیرا پارٹی شہزاد اکبر وڑائچ کی سعد مختار تارڑ کی بھتیجی اور ڈاکٹر عمر مختار تارڑ کی صاحبزادی کی تقریب نکاح میں شرکت۔
نکاح عطاء اللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات، بلال فاروق تارڑ سابق MPA کے ماموں زاد بھائی، شاہد اشرف تارڑ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے بھتیجے اور راشد اشرف تارڑ کے صاحبزادے کے ساتھ طے پایا ہے۔
تقریب میںسابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ کے صاحبزدگان، شاہد اشرف تارڑ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب، سائرہ افضل تارڑ انچارج محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب، عطاء اللہ تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات،چوہدری محمد ناصر چیمہ، MPA PTI ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، سابق MNA چوہدری وقار احمد چیمہ۔
MPAبلال فاروق تارڑ ،سابق MPA بیگم طلعت شوکت چیمہ، سابق MPA عادل بخش چٹھہ، سابق MPA عرفان مظفر چیمہ ،کوارڈینیٹر محمود بشیر ورک ،MNAچوہدری توصیف اعظم چیمہ، امیدوار MPA PTIچوہدری امتیاز اظہر باگڑی، چوہدری شمس نوید چیمہ، سابق صدر سرگودھا بار، جوڑا فیملی گجرات کے بزرگان اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔