چین، چھانگ عہ 6 کے نمونے سے چاند پر "میگما سمندر” کے ثبوت حاصل ہوئے

چاند کے دور اور قریب دونوں اطراف سے ملنے والی بیسالٹ ایک جیسی ہیں

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے چھانگ عہ  6مشن کی جانب سے جمع کیے گئے چاند کے نمونوں کی ایک نئی تحقیق نے اس مفروضے کی تصدیق کی ہے کہ چاند اپنی ابتدائی مراحل میں  پگھلے ہوئے "میگما سمندر” سے ڈھکا ہوا تھا، جس سے چاند کی ابتدا اور ارتقا کو سمجھنے کے لئے اہم ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے زیر اہتمام مشترکہ تحقیقی ٹیم کی سربراہی میں یہ تحقیق جرنل سائنس کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔ مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ چاند کے دور اور قریب دونوں اطراف سے ملنے والی بیسالٹ ایک جیسی ہیں ،جو  آتش فشاں چٹان کی ایک قسم ہے۔

چھانگ عہ  6 کے نمونوں میں موجود بیسالٹ بنیادی طور پر 2.823 بلین سال پرانی ہے ، اور اس کی خصوصیات چاند کے میگما سمندر کے  ماڈل کی تصدیق کرتی ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہSouth Pole-Aitken  یعنی ایس پی اے بیسن کی تشکیل دینے والی ٹکراؤ نے چاند کے ابتدائی مینٹل کو تبدیل کردیا ہوگا۔ چاند کے میگما سمندر کا ماڈل پہلے چاند کے قریب سے نمونوں کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔ 

Comments (0)
Add Comment