دنیا بھر کی طرح سوئٹزر لینڈ میں بھی رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کی فیوض و برکات کو سمیٹنے کا سلسلہ جاری

پاکستان کلچر سوسائٹی آراو کی جانب سے سوسائٹی ممبران کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام

روزے داروں کی افطاری کے لئے سوسائٹی کی فمیلیز کی جانب سے بڑھ چڑھ کر شرکت

سوئٹزرلینڈ (رپورٹ:عمران مزمل) رمضان المبارک کے مغفرت والے دوسرے عشرے میں پاکستان کلچر سوسائٹی آراو کی جانب سے سوسائٹی ممبران کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

سوسائٹی کی تمام فیملیز کی جانب سے افطار ڈنر میں بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور رمضان المبارک کے فضیلتوں برکتوں اور افطار پر روشنی ڈالی گئی۔

روزے داروں کی افطاری کے لئے ہر فیملی کی جانب لذیذ قسم کے پکوان پیش کیے گئے، افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر سوسائٹی ممبران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سوسائٹی کے صدر چودھری دانش مظہر ڈھل، سینئر نائب صدر ملک اشتیاق احمد، نائب صدر چودھری اشرف ، فنانس سیکرٹری سید عبدالقوی ، کوارڈینیٹر زاہد عقیل مغل اور میڈیا ہیڈ عمران مزمل نے خصوصی بات کرتے ہوئےکہا ہمارا مقصد اپنی آنے والی نسل کو دین اسلام سے روشناس کروانا اور عملی طور پر دینی تہواروں کے متعلق بتانا ہے۔

آج کا ہمارا افطار ڈنر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، رمضان المبارک کی ہماری زندگیوں اور اسلام میں کیا اہمیت ہے، آخر میں درود و سلام اور امت مسلمہ کے لئے دعا فرمائی گئی۔

Pakistan Culture Society AaroPakistan Culture Society R-Oپاکستان کلچر سوسائٹی آراو
Comments (0)
Add Comment