فلسطینی مسلمانو! فلسطینی مسلمانو!

فلسطینی مسلمانو! فلسطینی مسلمانو!

سنو اے بربریت میں گھرے مجبور انسانوں
فلسطینی مسلمانو!
ہمارے بھائی ہو تم
اور ہمارا ایک مذہب ہے
ہمارا ایک کلمہ ہے، ہمارا اک پیغمبر ہے
تمہارا دکھ ہر لمحہ ہمارا دل جلاتا ہے
تمہارا درد ہم کو خون کے آ نسو رلاتا ہے

مگر دیکھو فلسطینی مسلمانو!
تمہیں اک بات ہم کھل کر بتاتے ہیں
ہماری آ س مت رکھنا
ہماری راہ مت تکنا
ہماری بے حسی پہنچی ہوئی ہے انتہاؤں تک
کہ ہم اپنے مسائل میں گھرے ہیں سر سے پاؤں تک
ہمیں تو پڑی ہے اک دوجے کو نیچا دکھانے کی
ادھر کرسی گرانے کی
ادھر کرسی بچانے کی
فلسطینی مسلمانو! فلسطینی مسلمانو!

سنو !
ہماری آس مت رکھنا ، ہماری راہ مت تکنا

کاشف کمال

فلسطینی مسلمانو! فلسطینی مسلمانو!
Comments (0)
Add Comment