ریڈنگ کلچرل سوسائٹی انگلینڈ کے تحت سیدہ کوثر کے مجموعہ کلام “ عشق لاہوتی کی تقریب رونمائی

سیدہ کوثر کے مجموعہ کلام ’’عشق لاہوتی‘‘ کی تقریب رونمائی پروقار انداز میں ساؤتھ ریڈنگ کمیونٹی ہب انگلینڈ میں منعقد کی گئی

لندن(طاہر مجید)ریڈنگ کلچرل سوسائٹی کے تحت سیدہ کوثر کے مجموعہ کلام ’’عشق لاہوتی‘‘ کی تقریب رونمائی پروقار انداز میں ساؤتھ ریڈنگ کمیونٹی ہب میں منعقد کی گئی۔

ریڈنگ کلچرل سوسائٹی کے چیئر مین ڈاکٹر شاہد شریف کی طرف سے منعقدہ اس تقریب کی صدارت جناب عبدل نوید نے کی اور صدارتی خطاب کے دوران سیدہ کوثر کی زندگی اور کتاب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

اس تقریب رونمائی میں عشق لاہوتی کی ابتدا سے تکمیل تک سیدہ کوثر سے ان کے تاثرات اور تجربات تفصیلا ت سے سنے گئے اپنی بہترین شاعری سے محفل کو گرما دیا ۔

ریڈنگ کے ساؤتھ کمیونٹی ہب میں منعقدہ اس رسمِ اجراء کی تقریب میں پاکستانیوں کی بھرپور تعداد نے شرکت کی، ریڈنگ کلچرل سوسائٹی کی انتظامیہ عبدل نوید ، ڈاکٹر ایس اشرف ، ڈاکٹر آئی داد ، طاہر مہر اور عاکف منظر نے بھرپور محنت اور لگن سے اس شاندار تقریب کا اہتمام کیا ،اس پروگرام میں عریبہ شاہ اور شاہد عباس خان نے کائے کائے چوہان کے ہمراہ اپنی موسیقی سے سب کو محظوظ کیا ۔

پروگرام کے دوران لذیذ کھانوں سے سب مہمانوں کی تواضع کی گئی، بلاشبہ یہ ایک عمدہ یاد رہ جانے والی تقریب رہی۔

Comments (0)
Add Comment