لندن/میلبرن(تارکین وطن نیوز)اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کو وزات اعظمیٰ سے ہٹائے جانے کے خلاف پاکستان سے باہر یورپ سمیت دنیا بھر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ایسا ہی ایک احتجاج برطانیہ میں لندن کے پارک لین روڈ پر منعقد کیا گیا۔
یہ وہی پارک لین روڈ ہے جہاں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ یعنی سابق وزیراعظم نواز شریف کا گھر بھی واقع ہے۔لندن میں مقیم صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق برطانیہ میں پی ٹی آئی نے لندن میں امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھر وہ احتجاج کرنے ایون فیلڈ فلیٹس آگئے۔
PTI UK had planned protest outside the US Embassy in London against the ‘regime change’ plot but decided to protest instead outside Avenfield flats pic.twitter.com/sf8kHF7OaT
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 10, 2022
لندن میں مقیم ایک اور پاکستانی صحافی اظہر جاوید نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’خطرناک صورتحال لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرہ۔ عمران خان کے ذاتی دوست صاحبزادہ جہانگیر قیادت کررہے ہیں۔‘
خطرناک صورتحال حال لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرہ عمران خان کے ذاتی دوست صاحبزادہ جہانگیر قیادت کررہے ہیں کیا عمران خان نے ذاتی طور پر اس مظاہرے کی ہدایت کی اگر ن لیگی ورکرز نے جمائمہ خان کے گھر یا بنی گالہ پر مظاہرے کا اعلان کردیا تو کیا ہوگا pic.twitter.com/AUQ1ltJOtI
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) April 10, 2022
لندن کے ہائیڈ پارک میں بھی پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے مظاہر کیا گیا۔ برطانیہ میں مقیم فرید احمد کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ویڈیو میں مظاہرین نعرے لگارہے ہیں کہ اگر عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے تو وہ ترسیلات بھی نہیں بھیجیں گے۔
“No Imran, No remittances” PTI supporters protest against “regime change” at Hyde Park, they say “we won’t send any remittances until Imran Khan comes back. pic.twitter.com/iJNino3uDc
— Farid Ahmed (Qureshi) (@FaridQureshi_UK) April 10, 2022
لندن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک پاکستانی خاتون زار و قطار رو پڑیں جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی خاتون احتجاجی مظاہرے میں روتے ہوئے گفتگو کر رہی ہیں۔
ایک مجرم اس قوم کا حکمران بنایا جا رہا ہے،
— PTI Azad Kashmir (@PTIAJK_Official) April 10, 2022
جو اس قوم کو بیکاری کہہ رہا ہے اس کو ہم کیسے اپنا حکمران مانیں۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/sdwx6ioXdY
خاتون نے کہا کہ ہمیں عمران خان واپس چاہیے، ہم بھکاری نہیں ہیں، وہ خود بھکاری ہیں جنہوں نے اربوں کی جائیدادیں بنالیں۔خاتون نے سوال کیا کہ کیا اب ڈیزل ہمارا صدر بنے گے؟ ہمیں شرم آئے گی کہتے ہوئے کہ ڈیزل ہمارا صدر ہے۔
ادھر آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی حمایت میں مظاہرے شروع کردئیے۔ اووسیر پاکستانی عمران خان کی حمایت میں نکلنے لگے ہیں، آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں احتجاج کیا گیا۔
#OverseasPakistani #ImranKhan #ImranRiazKhan #voteofnoconfidence #ImportedGovtNotAcceptable #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— PTI TIGERS ? (@PTI_TIGARS) April 10, 2022
Peaceful protest in Melbourne Australia pic.twitter.com/WdgRPSRyKd
مظاہرے میں شریک اووسیز پاکستانیوں نے ‘بھکاری حکمران بن گئے’ جیسی تحریروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، بینرز پر بیرونی سازش نامنظور اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کے نعرے بھی درج تھے۔خواتین کی بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شریک تھی، کئی پاکستانیوں نے ’’بھکاری کبھی لیڈر نہیں بن سکتے‘‘والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدار آئی اور عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔
واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی جماعت کا دعویٰ ہے کہ انہیں اپوزیشن جماعتوں نے بیرو نی سازش کے ذریعے منصب سے ہٹایا اور اس کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستان بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔