اوسلو(عقیل قادر)پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری وسیم شہزاد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، افطار پارٹی میں سیاسی، سماجی ومذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چوہدری وسیم شہزاد نے افطار پارٹی میں آئے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئےالنا مسجد کے امام محمد اسجدنے روزے کی افادیت پر روشنی ڈالی اور دعا کرائی۔
پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، تحریک انصاف ناروے کےسینئر عہدیدارحاجی محمدافضال، راجہ عاشق حسین، شیخ طارق چوہدری، قمر عباس ٹوانہ، سینئرسیاستدان خالد محمود چوہدری، مدثر چوہدری، جاوید سرور بھٹیاں،نعت خواں محمدعبدالمنان، مسلم لیگ ن ناروے کے صدر شاہد تنویر، چوہدری زاہد محمد بشارت ،انعام الحق، اقبال سیٹھی، خرم شہزاد،چوہدری عمر ، چوہدری نواز گلیانہ، چوہدری ساجد، چوہدری ظفرنواز، چوہدری صغیر، عنصرچوہدری، عزیر چوہدری، راحیل چوہدری، رشید میمن، راجہ شاہ زیب، محمد شہزاد، چوہدری فلک شیر ،حنان عاشق، چوہدری عثمان، چوہدری وسیم، تحریک انصاف کے سینئر رہنمامحمد فیاض، چوہدری تنویر، ڈاکٹر مبشر بنارس اور دیگر نے شرکت کی۔