یو کے اسلامک مشن سلائو کے زیر اہتمام افطار ڈنر ،مسلم کمیونٹی کے علاوہ غیر مسلم افرادکو بھی خصوصی دعوت دی گئی

لندن (تارکین وطن نیوز) یو کے اسلامک مشن سلائوکے زیر اہتمام یو نٹی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلمانوں کے علاوہ دوسری کمیونٹیز کو بھی مدعو کیا گیا ، یوکے اسلامک مشن سلاؤ کے ترجمان مو سیٰ وڑائچ کے مطابق یوکے آئی ایم سلائو برانچ کے زیر اہتمام یو نٹی افطار ڈنر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،افطار ڈنر میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم کمیونٹی کے افراد کو بھی خصوصی دعوت دی گئی،سلاؤ کونسل کے کونسلر چندرہ مہولہ نے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی۔

پروگرام سے معروف اسلامی سکالر شیخ حسام محجوب نے خطاب کرتے ہوئے رمضان اور اس کی برکات پہ روشنی ڈالی،مصر سے تعلق رکھنے والے شیخ حسام نے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کی اہمیت پہ بھی گفتگو کی۔

افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے یوکے آئی ایم کی مرکزی شوریٰ کے رکن ڈاکٹر عارف نے شرکا کو تنظیم کا تعارف کروایا اور بتایا کہ یوکے آئی ایم برطانیہ میں 1962 سے دعوتی اور ریلیف کا کام کر رہی ہے۔

اس موقع پہ یوکے آئی ایم سلائو برانچ کے صدر ابرار حسین نے کہا کہ برانچ کی سطح پہ ایسے پروگرامز جاری رکھیں گے جس سے نوجوان نسل کو اسلام کو سمجھنے میں مدد مل سکے۔

پروگرام میں سلائو برانچ کے سیکرٹری کاشف جعفری، سینئر رکن چوہدری عارف،ظفر شاہد،آصف تارڑ،راجہ یونس،ڈاکٹر شکیل،عبید الرحمان،نظام غوری،میاں اصغر،حافظ نعمان،شاہنواز،گُل رسول اور علی حسن چیچی نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment