کونسلر قیصر عباس گوندل 5 مئی کو ہونے والے لوکل انتخابات میں دوبارہ منتخب

لندن(نمائندہ خصوصی)کنزرویٹو پارٹی کونسلر قیصر عباس گوندل لندن کی نواحی کونسل تھرک کے ویسٹ تھرک و ساؤتھ سٹیفرڈ وارڈ جو کے لیبر پارٹی کا مضبوط حلقہ تصور کیا جاتا ہے سے 157 ووٹوں کی اکثریت سے دوبارہ کونسلر منتخب ہو گئے۔

وہ انگلینڈ میں 5 مئی کو ہونے والے لوکل انتخابات میں تھرک کونسل سے منتخب ہونے والے واحد پاکستانی و مسلمان کونسلر ہیں۔

اس موقع پر کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا لوگوں کی اکثریت نے مجھے جو پیار اور محبت دیا ہے میں اس کو بھلا نہیں سکتا۔ میں اپنے حلقے کے لوگوں، کمیونٹی رہنماؤں اور اپنی کمپین ٹیم کا بے حد مشکور ہوں جن کی محبت اور انتھک محنت سے یہ کامیابی ممکن ہوئی ہے۔ میں اپنے حلقے کے لوگوں اور دیگر کمیونٹیز کی خدمت جاری رکھوں گا اور اپنے علاقے کی بہتری کے لئے کام کرتا رہوں گا۔

کنزرویٹو پارٹی نے اس حلقے سے کونسلر قیصر عباس گوندل کی وجہ سے اٹھارہ سال بعد کامیابی حاصل کی ہے ۔

یاد رہے کہ کونسلر قیصر عباس گوندل نے چند ماہ قبل ہی لیبر پارٹی پر اقربا پروری، نسلی تعصب اور اسلاموفوبیا کے الزامات لگا تے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا اور کنزرویٹو پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

Comments (0)
Add Comment