لندن(تارکین وطن نیوز)پاکستانی نژاد تفہین شریف برطانیہ کے علاقے ٹیمسائیڈ کی پہلی ایشیائی مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب ہوگئیں۔
میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی تفہین شریف برطانیہ کے شہر ٹیمسائیڈ کی ڈپٹی میئر منتخب ہوگئی ہیں۔ تفہین شریف کو 2012 میں سب سے کم عمر نوجوان کونسلر کا اعزاز بھی ملا تھا۔
The new Civic Mayor of Tameside, Cllr Mike Glover, and Deputy Mayor, Cllr Tafheen Sharif, assumed their duties at Tuesday’s full council.
— Tameside Council (@TamesideCouncil) May 27, 2022
Former mayor Margaret Sidebottom was made an honorary alderman, an honour that was conferred on Brian Wild, another ex-mayor, in March. pic.twitter.com/vpfUxBFi1J
زمانہ طالب علمی سے سیاست میں حصہ لینے والی تفہین شریف ٹیمسائیڈ سے منتخب ہونے والی پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئی ہیں اور اس سے قبل وہ کونسلر بھی منتخب ہوچکی ہیں۔
تفہین شریف کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ ڈپٹی میئر منتخب ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ انسانی ہمدردی کا ہے اور اس کے لیے ایک سنجیدہ حل کی ضرورت ہے۔
نو منتخب ڈپٹی میئر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم سب کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا اور میں ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کروں گی۔